ہانگ کانگ :بچے کی شناخت پر تنازع،والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ سے انکار، جوڑا گرفتار
ہانگ کانگ(اے ایف پی)ہانگ کانگ میں بچے کی شناخت پر تنازع پیدا ہو گیا، حکام نے ایک نومولود بچے کی رجسٹریشن کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج فراہم نہ کرنے پر ایک جوڑے کو بچوں سے غفلت برتنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق غیر شادی شدہ جوڑے کا دعویٰ ہے کہ بچہ دو ماہ قبل گھر میں پیدا ہوا تھا، تاہم اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ تاحال جاری نہیں ہوا۔ سکیورٹی چیف کرس تانگ نے کہا کہ خاتون اپنے حمل سے متعلق طبی ریکارڈ یا دیگر شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ حکام کے مطابق بچے کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ہانگ کانگ میں نومولود کی رجسٹریشن 42 دن کے اندر لازمی ہے ۔