بحرین میں زیرحراست شہری کی ہلاکت، افسر کو عمر قید
منامہ(اے ایف پی)بحرین کی ایک عدالت نے زیرحراست شخص کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے جرم میں انٹیلی جنس ادارے کے ایک افسر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
سرکاری تحقیقاتی یونٹ کے مطابق مارچ میں ایک قیدی کی ہلاکت کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اسے ایک افسر نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت شیعہ کارکن محمد الموسوی کے نام سے کی تھی۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور مذہبی بنیادوں پر کسی کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔