اسرائیل کابھارتی چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے بھارت کے چھترپتی شیواجی مہاراج کا بڑا مجسمہ اپنے ایک اہم شہر میں نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان اسرائیل کے ممبئی میں قونصل جنرل یانیو ریواخ نے شیو راجیہ ابھیشیک دن کے موقع پر کیا۔یانیو ریواخ نے کہا کہ یہ منصوبہ بھارت اور اسرائیل کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مجسمے کو بنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے تاریخی معلومات، فنی مشاورت اور ڈیزائن کے حوالے سے تعاون بھی طلب کیا گیا۔