مجھے مہنگائی پسند ہے :ٹرمپ

مجھے مہنگائی پسند ہے :ٹرمپ

واشنگٹن (رائٹرز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ان اعداد و شمار کو مثبت انداز میں پیش کیا جن کے مطابق مہنگائی میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی پسند ہے اور اپنے اس یقین کو دہرایا کہ جیسے ہی ایران جنگ ختم ہوگی، قیمتیں گر جائیں گی۔ریپبلکنز امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن انہیں خدشہ ہے کہ صارفین کا شدید ردعمل اقتدار ڈیموکریٹس کے ہاتھوں میں سونپ سکتا ہے ، کیونکہ رہنے سہنے کی لاگت ووٹرز کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ ٹرمپ خود 2024 کا صدارتی انتخاب بڑے پیمانے پر مہنگائی کم کرنے کے وعدے کی وجہ سے جیتے تھے ، لیکن تب سے ان کی مقبولیت کی درجہ بندی (اپروول ریٹنگ)، بشمول مہنگائی سے نمٹنے کے معاملے پر، ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں