ایران جنگ کے اثرات ، یورپی مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

ایران جنگ کے اثرات ، یورپی مرکزی  بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

فرینکفرٹ (رائٹرز)یورپین سنٹرل بینک نے تقریباً تین سال بعد پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.0 فیصد سے بڑھا کر 2.25 فیصد کر دیا ہے ۔

 بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے دباؤ کو یورو زون کی معیشت میں پھیلنے سے روکنا ہے ۔یورپی مرکزی بینک کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 21 ممالک پر مشتمل یورو زون میں افراطِ زر کی شرح  پہلے ہی 3 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ، جو ای سی بی کے 2 فیصد ہدف سے کافی زیادہ ہے ، جبکہ معاشی ترقی کی رفتار کمزور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں