برطانوی وزیر دفاع اچانک مستعفی
لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور وزارتِ خزانہ پر ملک کے تحفظ کیلئے ناکافی فنڈز فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
ان کا یہ حیران کن فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم سٹارمر کی حکومت کیلئے ایک بڑا سیاسی دھچکا ہے ۔