یمن :اسلحہ ڈپو میں دھماکا ، حکومت کے حامی 12جنگجو ہلاک،9زخمی

یمن :اسلحہ ڈپو میں دھماکا ، حکومت  کے حامی 12جنگجو ہلاک،9زخمی

دبئی (اے ایف پی)یمن کے شہر عدن میں ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں رات گئے ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 سرکاری حامی جنگجو ہلاک اور9زخمی ہو گئے ۔

فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ عدنایئرپورٹ کے قریب واقع ایک فوجی کیمپ میں پیش  آیا جو جائنٹس بریگیڈز کے زیرِ انتظام ہے ۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں