پولینڈ:آن لائن تشدد، ریپ اور جانوروں پر ظلم کی لائیو سٹریمنگ پر 5 سال قید کی سزاکا قانون منظور

پولینڈ:آن لائن تشدد، ریپ اور  جانوروں پر ظلم کی لائیو سٹریمنگ پر  5 سال قید کی سزاکا قانون منظور

وارسا (رائٹرز)پولینڈ کے قانون سازوں نے گزشتہ روز ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت آن لائن ایسے جرائم کی لائیو اسٹریمنگ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، جن میں قتل، ریپ، جانوروں پر ظلم اور لوگوں کو ذلیل کرنے کیلئے تشدد شامل ہے ۔

نئے قانون کے مطابق ایسے جرائم کی براہِ راست نشریات دکھانے پر جن کی سزا خود پانچ سال سے زیادہ قید ہو سکتی ہے ، اب الگ جرم تصور کیا جائے گا اور اس پر بھی زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔یہ اقدام یورپ میں بڑھتے ہوئے اس رجحان کے خلاف ہے جسے ٹریش اسٹریمنگ کہا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں