نیدرلینڈز :کار نے سکول سائیکلنگ ٹرپ پرجانیوالے طلبہ کو ٹکر ماردی ،3ہلاک
دی ہیگ (اے ایف پی)نیدرلینڈز میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کے جنوبی صوبے زیلینڈ کے حکام کے مطابق ایک کار نے سکول کے سائیکلنگ ٹرپ پر جانے والے بچوں کے گروپ کو ٹکر مار دی، حادثے میں چار بچے شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ واقعہ بیلجیم کی سرحد کے قریب واقع گاؤں ووگل وارڈے کے نزدیک پیش آیا۔