عمان کی دقم بندرگاہ پر لنگر انداز ٹینکر میں بھارتی ملاح چل بسا

عمان کی دقم بندرگاہ پر لنگر انداز ٹینکر میں بھارتی ملاح چل بسا

نئی دہلی (رائٹرز)عمان کی دقم بندرگاہ پر لنگر انداز آئل ٹینکر ایم ٹی سیلیسٹیئل میں سوار ایک بھارتی ملاح طبی پیچیدگیوں کے باعث چل بسا۔

مسقط میں بھارتی سفارت خانے نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میت کو جلد از جلد بھارت منتقل کرنے کیلئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ فارورڈ سی مینز  یونین آف انڈیا کے مطابق 35 سالہ بھارتی ملاح نشانتھ اوئرتھاناتھن 11 جون کو انتقال کر گئے تھے ،ان کی میت دو روز سے زائد عرصے تک مناسب کولڈ سٹوریج کے بغیر جہاز پر موجود رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں