بھارت کی سخت کوالٹی شرائط نیپال کی چائے فیکٹریاں بند

بھارت کی سخت کوالٹی شرائط نیپال کی چائے فیکٹریاں بند

کھٹمنڈو(اے ایف پی)نیپال میں چائے تیار کرنے والوں نے گزشتہ روز درجنوں پراسیسنگ فیکٹریاں عارضی طور پر بند کر دیں کیونکہ بھارت کی جانب سے معیار کی سخت جانچ کے نئے تقاضوں نے برآمدات کو متاثر کر دیا ہے ۔۔۔

نیشنل ٹی اینڈ کافی ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق نیپال کی تقریباً 86 فیصد چائے کی برآمدات بھارت کو جاتی ہیں۔مئی میں بھارت نے نیپالی چائے کی درآمد کیلئے معیار کی لازمی جانچ نافذ کی تھی، جس کے باعث جب تک نمونوں کی جانچ مکمل نہ ہو، فروخت روک دی گئی۔ اس فیصلے سے بڑی مقدار میں سٹاک جمع ہو گیا اور گودام بھر گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں