2ماہ میں تیل پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ جائے گی:عراق
بغداد(اے ایف پی)عراقی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دو ماہ میں ملک کی تیل کی پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ جائے گی۔
وزارتِ تیل کے ترجمان سلیم فرہود کے مطابق جن آئل فیلڈز میں پیداوار کم کی گئی تھی، وہاں اب دوبارہ پیداواری صلاحیت بڑھانے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عراقی تیل برآمدات شدید متاثر ہوئی تھیں۔