بوریوالا:خانہ بدوش لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

 بوریوالا:خانہ بدوش لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بوریوالا، گگومنڈی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)بوریوالا میں خانہ بدوش لڑکی کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بوریوالا میں خانہ بدوش لڑکی جویریہ کو کام کے بہانے گھر لیجا کر اجتماعی زیادتی کے بعدموت کے گھاٹ اتار اگیا۔ ملزمان رفیق، نعیم، گل رحیم اور چاند کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی بیٹی جویریہ کو کام کاج کے بہانے گھر لے جا کر ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کی ،جان سے مارڈالا اور بیٹی کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔مقتولہ جویریہ کی والدہ کلثوم کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں