سونا 43روپے سستا، چاندی کی قیمت 16روپے بڑھ گئی

سونا 43روپے سستا، چاندی کی قیمت 16روپے بڑھ گئی

تولہ سونا 4لاکھ 37ہزار 993، دس گرام 3لاکھ 43290روپے کا ہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے ، جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹس کی سطح پر آگئی ہے ۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے ، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔ دریں اثنا چاندی کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے بڑھ گئی، اس اضافے سے قیمت 6 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی ہے ، جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔مارکیٹ تجزیہ کاروں نے کہا کہ عالمی منڈی کے رجحانات براہ راست مقامی نرخوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے ۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 43 سینٹ سستا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 144 ڈالر 57 سینٹ پر آ گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں