علی ظفر کا بھائی دانیال ظفر کیلئے محبت بھرا پیغام

علی ظفر کا بھائی دانیال  ظفر کیلئے محبت بھرا پیغام

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار علی ظفر نے علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے چھوٹے بھائی گلوکار و اداکار کے بارے میں جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیال کی صلاحیتوں سے بہت پہلے سے واقف تھا۔

دانیال کم عمری ہی سے موسیقی میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے تھے دانیال نے بہت سا ایسا میوزک بھی تخلیق کیا جو اب تک ریلیز نہیں ہوا ، آج دانیال اپنی پُرسکون، جذباتی اور متوازن اداکاری کے ذریعے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کے لیے قائل کر رہے ہیں، جس پر مجھے بے حد فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں