بحیرہ اسود میں جہاز پر ڈرون حملہ عملے کا 1 اہلکار ہلاک، 2زخمی

بحیرہ اسود میں جہاز پر ڈرون حملہ  عملے کا 1 اہلکار ہلاک، 2زخمی

پاناماسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کی بحری امور کی نگرانی کرنے والی انتظامیہ کے مطابق بحیرۂ اسود میں پاناما کے پرچم تلے چلنے والے ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ،پاناما کے حکام نے حملے کے مقام یا اس کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی نہیں کی، تاہم انہوں نے بحری جہازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بحیرہ اسود میں روسی اور یوکرینی پانیوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ آزوف کے علاقوں سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں