بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام

بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام

میلبرن(نیٹ نیوز)ایک آسٹریلوی ٹاؤن کرائر (ٹاؤن کونسل کا ملازم جو عوام میں آفیشل اعلانات کرتا ہے ) نے اپنی گرجدار آواز کے بل بوتے پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے 122.4 ڈیسیبلز پر چیخ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جوزف مک گریل نے بتایا کہ بچپن میں ان کی آواز زیادہ بلند نہیں تھی لیکن سکول چھوڑنے کے بعد جب وہ تھیٹر میں شامل ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنا اور خود کو نمایاں کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے تھیٹر میں باقاعدہ تربیت حاصل کی، جہاں مائیکروفون استعمال نہیں ہوتے تھے ۔ وہاں انہوں نے بلند آواز میں بولنا سیکھا، اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی آواز مزید طاقتور ہوتی گئی۔ 2024 میں انہوں نے سب سے بلند آواز کی للکار کے مقابلے میں 98 ڈیسیبل کی گونج کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں