چینی کا مکمل پرہیز صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا :نئی تحقیق
شکاگو (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ غذا سے چینی (شوگر) کو مکمل طور پر ختم کرنا ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا، بلکہ بعض صورتوں میں یہ میٹابولک صحت پر منفی اثرات بھی مرتب کر سکتا ہے۔
یہ تحقیق امریکی شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی طبی کانفرنس اینڈو 2026ء میں پیش کی گئی۔تحقیق کے دوران چوہوں کو 16 ہفتوں تک 2 مختلف غذائیں دی گئیں، ایک گروپ کو کم چکنائی والی ایسی غذا دی گئی جس میں سکروز (عام چینی) شامل تھی، جبکہ دوسرے گروپ کو اسی نوعیت کی غذا دی گئی لیکن اس میں چینی بالکل شامل نہیں تھی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اگرچہ دونوں گروپوں کا وزن تقریباً یکساں رہا، تاہم چینی سے مکمل پرہیز کرنے والے چوہوں میں کئی غیر متوقع صحت کے مسائل سامنے آئے ۔