ایران کے منجمد اثاثوں کی مالیت ممکنہ طورپر 25ارب ڈالر
مفاہمتی یادداشت کے مطابق اثاثے مکمل طور پر آہستہ آہستہ جاری کئے جائیں گے باقرقالیباف کا دورہ قطر اثاثوں کی واپسی کے طریقہ کار کیلئے تھا:محمد جعفر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے ایگزیکٹو نائب صدر محمد جعفر کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی بنیاد پر ایران کے منجمد اثاثے مکمل طور پر لیکن آہستہ آہستہ جاری کئے جائیں گے ،جاری کئے جانے والے ایرانی اثاثوں کی کل رقم ممکنہ طور پر 25 ارب ڈالر ہوگی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے ساتھ گفتگو میں محمد جعفر کا کہنا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ قطر کا دورہ اس بات کا تعین کرنے کیلئے کیا گیا تھا کہ ایران کے اثاثے کیسے اور کس شکل میں جاری کئے جائیں گے ۔ایران کے ایگزیکٹو نائب صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ ختم ہونے سے عوام پر اقتصادی دباؤ میں کچھ کمی آئے گی۔