اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں:امریکی نائب صدر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانیے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں۔
ایک انٹرویو میں امریکا کے نائب صدر نے اپنے روایتی اسرائیل نواز مؤقف سے ہٹ کر واضح کیا کہ اسرائیل یا نیتن یاہو پرکی جانے والی ہر تنقیدکو یہود دشمنی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حامی حلقے اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت پر تنقید کو ہمیشہ یہود دشمنی سے ملا دیتے ہیں۔