اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 جون سے واشنگٹن میں ہوگا
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 تا 25 جون تک واشنگٹن میں ہوگا۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے ۔ لبنانی صدر نے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ جامع جنگ بندی اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش رفت کیلئے ایک بنیادی ستون ہے ،جوزف عون نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔