روسی نوجوان کو ہٹلر کے نام پر پیزا آرڈر کرنے پر قید کی سزا
ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں 18سالہ طالبعلم کو ایڈولف ہٹلر کے نام سے پیزا کا آرڈر دینے اور آن لائن ممنوعہ اشارے شیئر کرنے کے الزام میں 5 دن قید کی سزا سنا دی گئی۔
طالب علم نے ایک شاپنگ سینٹر کے ریسٹورنٹ سے پیزا آرڈر کرتے وقت نام ایڈولف ہٹلر استعمال کیا جس پر اسے ‘نازی علامتوں کی تشہیر’ کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔ طالب علم نے اپنی ڈیسک پر کچھ ممنوعہ علامتیں بنائی تھیں اور ان کی تصاویر ایک آن لائن چیٹ گروپ میں شیئر بھی کی تھیں۔روسی حکام کے مطابق ایک مقامی سیاسی شخصیت نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اقدامات کی نوعیت کو پوری طرح نہیں سمجھ سکا تھا اور آئندہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔