فیفاورلڈکپ:امریکا کا مسلسل2فتوحات کاریکارڈ،ترکیہ اور ہیٹی باہر

فیفاورلڈکپ:امریکا   کا مسلسل2فتوحات کاریکارڈ،ترکیہ اور ہیٹی باہر

پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا کا ورلڈکپ کا تیز ترین گول ،مراکش سے شکست کے باوجود سکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ میں امریکا نے مسلسل 2فتوحات کیساتھ نیاریکارڈاپنے نام کرلیاجبکہ ترکیہ اورہیٹی کی ٹیمیں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے سیٹل میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے اہم میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ، اس فتح کے ساتھ امریکی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دو میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ادھر پیراگوئے نے ترکی کو 0-1 سے شکست د یکر ایونٹ سے باہر کردیا ۔میچ میں ایک کھلاڑی مڈفیلڈر میگوئل المیرون کی کمی کے باوجود پیراگوئے کی ٹیم برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے میچ کے آغاز کے صرف 64ویں سیکنڈ میں سکور کیا۔

انہوں نے تقریباً 25 میٹر دور سے زوردار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی جو اب تک کے ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول بن گیا ہے ۔اس سے چند گھنٹوں قبل ہی سکاٹ لینڈ کے خلاف مراکش کے اسماعیل سیباری نے 71ویں سیکنڈ میں گول کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔ دریں اثنا برازیل نے گروپ سی کے میچ میں ہیٹی کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی اورہیٹی کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے ٹورنامنٹ سے باہرہوگئی ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ ماتھیوس کونیا نے میچ میں دو گول کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں وینیسیئس جونیئر نے بھی اپنا نام اسکور شیٹ میں درج کرایا۔ علاوہ ازیں بوسٹن میں کھیلے گئے گروپ سی کے اہم میچ میں مراکش نے سکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس اپنے نام کرلیے جبکہ شکست کے باوجود سکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں