نیمار سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں واپسی کیلئے تیارہیں :ہیڈکوچ

 نیمار سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں واپسی کیلئے تیارہیں :ہیڈکوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینچلوتی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سٹار فارورڈ نیمار فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سکاٹ لینڈ کے خلاف گروپ سی کے آخری میچ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

۔34 سالہ نیمار مئی کے وسط میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سے ٹیم سے باہر تھے جس کے باعث وہ مراکش کے خلاف پہلے میچ اور ہیٹی کے خلاف دوسرے گروپ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے ۔ فلاڈیلفیا میں ہیٹی کے خلاف برازیل کی 3-0 سے شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارلو اینچلوتی نے بتایا کہ نیمار کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے ۔ نیمار کل انفرادی ٹریننگ کریں گے ، اس کے بعد پیر سے دوبارہ ٹیم کے ساتھ پریکٹس شروع کرینگے اور سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں