زکوٰۃ نے میری شوبز کی کمائی کو پاک کر دیا:نرگس
لاہور(شوبزڈیسک ) سابق اداکارہ اور رقاصہ نرگس کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں اور زکوٰۃ مال کو پاک کر دیتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں نرگس نے اپنے ماضی اور موجودہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992ء سے جب میں نے کمانا شروع کیا، میں کبھی اپنی آمدنی 2.5 فیصد زکوٰۃ نکالے بغیر گھر نہیں لے گئی، میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ زکوٰۃ آپ کے مال کو پاک کر دیتی ہے ۔ ماضی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی تھی اور میرے کیریئر میں کوئی فحش رقص تلاش کرنا مشکل ہو گا۔ نرگس نے حج کے دوران اپنے جذباتی تجربات بھی بیان کیے اور کہا کہ طواف کے دوران لوگوں کی محبت اور عزت نے مجھے بے حد متاثر کیا۔