خدا کی راہ میں تقسیم کرنے سے مال کم نہیں ہوتا :ریشم

خدا کی راہ میں تقسیم کرنے  سے مال کم نہیں ہوتا :ریشم

لاہور( شوبزڈیسک )نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ خدا کی راہ میں تقسیم کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ آپ کے پاس جو مال موجود ہوتا ہے اس میں برکت آتی ہے۔

 ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں انسانیت سے پیار کرتی ہوں ،اگر کوئی انسان مشکل میں ہو اور مجھے اس کا معلوم ہو جائے تو میں پھر سکون میں نہیں رہتی اور میری کوشش ہوتی ہے خد اکی توفیق سے کسی طرح اس کی مشکل کو دور کروں ۔ اس کے بعد آپ کو جو دلی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں