ہانیہ عامر نے ہسپتال میں نیا وارڈ عطیہ کر دیا، مداحوں کی تحسین

ہانیہ عامر نے ہسپتال میں نیا وارڈ عطیہ کر دیا، مداحوں کی تحسین

لاہور(شوبزڈ یسک ) اداکارہ ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے فلاحی جذبے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کی فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے زیرِ انتظام چلنے والے ہسپتال میں ہانیہ عامر نے ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا ہے ۔ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ وارڈ ‘فریال نگہت’’ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔سہارا لائف ٹرسٹ نے باقاعدہ طور پر اس عطیے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے جذبئہ خدمت اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو سراہا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہانیہ عامر کے اس فلاحی کام کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور داد دی جا رہی ہے ۔ متعدد افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے ثابت کیا ہے کہ شہرت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں