بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باقاعدگی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں۔

 پاکستان ڈراموں کی کئی بڑی شخصیات میرے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں۔لندن میں اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے سرگن مہتا نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے تقریباً تمام ڈرامے دیکھ چکی ہوں، شاید آپ سے بھی زیادہ، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور بلال عباس سمیت میں آپ کو ایک لمبی فہرست دے سکتی ہوں، مجھے پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ سرگن مہتا بھارتی پنجابی سنیما کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کی نئی فلم ‘کیری آن جٹا 4’ 26 جون 2026ء کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں