اداکارہ زینب رضا کی ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ، مداحوں کی تنقید
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ کرنے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
ڈرامے ‘رحمت’ کے کے ایک منظر میں زینب رضا نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز کئی ناظرین کے نزدیک غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔واقعے کے بعد مختلف صارفین نے کہا قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے پروگراموں میں لباس کے انتخاب میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے ۔