بحرین: 69افراد کی شہریت منسوخ، خاندانوں کی ملک بدری

بحرین: 69افراد کی شہریت  منسوخ، خاندانوں کی ملک بدری

دبئی(اے ایف پی)بحرین میں ایران کے ساتھ جنگ کے بعد 69 افراد کی شہریت منسوخ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد متعدد خاندان ملک بدری کا شکار ہو گئے۔

 متاثرہ افراد میں شامل 31 سالہ علی کے مطابق ان کی تین ماہ کی بیٹی سمیت خاندان کو حکام کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ،بعد ازاں انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد افراد کو ایران بھیج دیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو مذہبی و نسلی بنیادوں پر امتیازی قرار دیا ہے ، تاہم بحرین حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں