برازیل :ہیکرز کا حملہ، موبائل فون ایمرجنسی الرٹ سسٹم بند

 برازیل :ہیکرز کا حملہ، موبائل  فون ایمرجنسی الرٹ سسٹم بند

برازیلیا(اے ایف پی)برازیل کے سول ڈیفنس ادارے نے ممکنہ سائبر حملے کے بعد ملک کا موبائل فون ایمرجنسی الرٹ سسٹم عارضی طور پر بند کر دیا۔

حکام کے مطابق رات گئے شہریوں کو جعلی  ایکسٹریم الرٹ  پیغامات موصول ہوئے جن میں  مسانتھروپی  یعنی انسانیت سے نفرت کا لفظ شامل تھا۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے بتایا کہ الرٹ کی تیز آواز سے ان کی آنکھ کھل گئی۔ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات قومی تحفظ اور سول ڈیفنس نظام سے باہر کسی شخص نے ریموٹ طریقے سے مختلف علاقوں میں بھیجے ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ سسٹم کی سکیورٹی بہتر بنا کر جلد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں