ایران :احتجاجی مظاہروں پر 6 طلبا یونیورسٹی سے خارج

 ایران :احتجاجی مظاہروں پر  6 طلبا یونیورسٹی سے خارج

تہران(اے ایف پی)ایران کی معروف انجینئرنگ درسگاہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے حکومت مخالف احتجاجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں6طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا۔

 ان طلبا پر غیرقانونی اجتماعات کی قیادت، ریاست مخالف سرگرمیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آیا طلبا کے خلاف فوجداری یا انقلابی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے یا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں