جرمنی :مال بردار ٹرینوں کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک
میونخ(رائٹرز)جرمنی کے شہر میونخ میں ہفتے کی صبح دو مال بردار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ایک پل پر پیش آیا، جس کے باعث ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر کر نیچے سڑک پر جا گریں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر تصادم کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔