تیل کی برآمدات ،ایران نے 5دن میں 1.44ارب ڈالر کمالئے :ٹینکر ٹریکرز
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران خام تیل کی برآمدات سے تقریباً 1.44 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی۔
ٹینکر ٹریکنگ کمپنی ٹینکر ٹریکرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اس مدت میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا۔رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل کمپنی نے بتایا تھا کہ 2 ایرانی سپر ٹینکرز نے امریکی بحری ناکہ بندی کو عبور کر لیا تھا۔کمپنی کے مطابق ڈیونا اور ہیرو 2 نامی یہ جہاز نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کے زیرِ انتظام ہیں اور مجموعی طور پر 38 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے تھے۔