بڑا سیارچہ رواں ہفتے زمین کے قریب سے گزرے گا کوئی خطرہ نہیں:ماہرین

بڑا سیارچہ رواں ہفتے زمین  کے قریب سے گزرے گا  کوئی خطرہ نہیں:ماہرین

نیویارک(اے پی)ایک بڑا سیارچہ رواں ہفتے کے اختتام پر زمین کے قریب سے گزرے گا تاہم ماہرین کے مطابق اس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی چٹان این سی آئی 1997 زمین کے سب سے قریب آئے گی اور تقریباً 26 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گی۔ اس سیارچے کی چوڑائی صفر اعشاریہ75 سے 1اعشاریہ65 کلومیٹر کے درمیان ہے جو ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے برابر کئی گنا بڑی جسامت رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق دوربین یا چھوٹے ٹیلی سکوپ کے ذریعے اسے آسمان میں ایک مدھم روشن نقطے کی صورت دیکھا جا سکتا ہے ۔ ناسا اور دیگر خلائی ادارے اس کے مدار کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ زمین کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں