’’پاکستان فرسٹ‘‘ حکمت عملی پر گامزن:بلال بن ثاقب
معاشی جدت کو روکنا نہیں، مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا ہماری ذمہ داری :وزیر مملکت پاکستان ٹوکنائزڈ فنانس کے قواعد بنانے والوں میں شامل ہوگا:عالمی فورم سے خطاب
زیورخ (دنیا نیوز) وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ’’ پاکستان فرسٹ ‘‘ حکمتِ عملی پر گامزن ہے ۔ وزیر مملکت نے زیورخ میں عالمی مالیاتی نظام کی تشکیل میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مالیاتی قواعد دوبارہ لکھے جا رہے ہیں، مستقبل میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا، مالیاتی نظام اب سافٹ ویئر اور بلاک چین کے ذریعے خودکار ہوتا جا رہا ہے، سرحدیں اسے نہیں روک سکتیں۔ بلال ثاقب نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ٹوکنائزڈ فنانس کے قواعد بنانے والوں میں شامل ہوگا، اب سوال ڈیجیٹل اثاثوں کی اجازت کا نہیں، ان کی بالادستی کا ہے ،ابھرتی معیشتوں کو مالیاتی مستقبل کے قواعد خود تشکیل دینا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی جدت کو روکنا نہیں، مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پاکستان دنیا کی بڑی ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹوں میں شامل ہے ، پاکستان عالمی کرپٹو اپنانے کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔