ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد اربوں ڈالر کما چکے :بائیڈن
واشنگٹن(آئی این پی )سابق امریکی صدر بائیڈن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالرکما چکے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے ، اسے کوئی شرم نہیں،ٹرمپ کو اس کی کوئی پروا نہیں،صدارت سے پیسہ بنانا ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے وہ صدر بننا چاہتے تھے ۔بائیڈن نے کہا ٹرمپ نے جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور اور تباہ کیا ۔ امریکی اتحادیوں پر پیوٹن کو ترجیح دی، ٹرمپ ہارے ہوئے شخص کے سو اکچھ نہیں۔