یوگنڈا :فوجی سربراہ نے آزاد میڈیا گروپ بند کرنیکا حکم دیدیا
کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا کے آرمی چیف موہوزی کینروگابا نے ملک کے معروف آزاد میڈیا گروپ کے اخبار اور ٹی وی چینل کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ این ٹی وی یو گنڈا اور روزنامہ مانیٹر کو آج سے بند کیا جا رہا ہے جو نیشنل میڈیا گروپ کا حصہ ہیں۔ فیصلے کے بعد ملک میں میڈیا کی آزادی اور سیاسی صورتحال پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ، جبکہ حزب اختلاف اور صحافتی تنظیموں نے اس اقدام کو جمہوری اقدار اور آزادی صحافت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔