نیند کی کمی کا اشارہ دینے والی 10عام نشانیاں جانئے
لاہور(نیٹ نیوز)نیند ہماری زندگی کے لیے بہت اہم ہوتی ہے چند عام علامات سے یہ جاننا آسان ہو جاتا ہے کہ آپ نیند کی کمی کے شکار تو نہیں۔
امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ان 10 علامات کے بارے میں بتایا۔ اگر آپ کو بستر پر لیٹنے کے بعد سونے میں 30 منٹ یا اس سے زائد وقت لگتا ہے تو یہ ناکافی نیند کا اشارہ ہے ۔ ایک اور علامت خوابوں کا یاد نہ رہنا ہے ۔ صبح بیدار ہونے کے بعد بھی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے ،آپ کو زیادہ بھوک لگتی ہے خصوصاً جنک فوڈ کھانے کو دل کرتا ہے تو یہ بھی نیند کی کمی کی علامت ہے ۔ آپ کی آنکھ صبح مقررہ وقت سے پہلے کھل جاتی ہے اور پھر سونا ممکن نہیں ہوتا، تو اس طرح جسم بتا رہا ہے کہ آپ نیند کی کمی کے شکار ہیں۔ رات کو نیند کے دوران ایک یا اس سے زیادہ بار جاگنا بھی ناکافی نیند کا اشارہ ہے ۔ دن میں غنودگی بھی نیند کی کمی کی علامت ہے ۔