جنوبی افریقا کی جیلیں آرٹ گیلریوں میں بدل گئیں

جنوبی افریقا کی جیلیں آرٹ گیلریوں میں بدل گئیں

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز)جنوبی افریقا کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کی لیووکوپ کریکشنل فیسلٹی میں قائم آرٹ گیلری توجہ کا مرکز بن گئی ہے ، جہاں قیدیوں کے تیار کردہ فن پارے عوام کے لیے نمائش پر رکھے گئے ہیں۔

یہ اقدام محکمہ اصلاحِ خانہ کی بحالی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد قیدیوں کو فنی مہارتیں سکھانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور رہائی کے بعد بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے ۔2023 سے اب تک ملک بھر کی جیلوں میں نو آرٹس اینڈ کرافٹس گیلریاں قائم کی جا چکی ہیں۔ لیووکوپ جیل میں 34 قیدیوں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جن میں ثقافت، یادوں اور ذاتی تبدیلی کی عکاسی کی گئی ہے ۔ قیدی ایک دوسرے کے فن پارے بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے انہیں حوصلہ اور مثبت سوچ ملتی ہے ۔51 سالہ قیدی فریڈی مونگکوائی کا کہنا تھا کہ آرٹ نے ان کی ذہنی کیفیت بدل دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں