فیفاورلڈکپ:کانگو ، آسٹریاپہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

فیفاورلڈکپ:کانگو ، آسٹریاپہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

پرتگال اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا،پاناما کو 2-0سے شکست دیکر انگلینڈ بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا الجزائر اور آسٹریا کے راؤ نڈ آف 32 میں جانے سے ایران ایونٹ سے باہر، ارجنٹینا نے اردن کو ایک،تین گول سے ہرایا

نیو یارک(سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کانگو نے ازبکستان کو 3-1 سے ہرایا اور پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ، جبکہ پرتگال اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا،پاناما کو 2-0سے شکست دیکر انگلینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا،آسٹریا بھی 72 سال میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ رؤانڈ میں پہنچ گیا، ایران ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ، ارجنٹینا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست د یدی ۔ارجنٹینا کی جانب سے گول گیوانی ، مارٹینز اور میسی نے کیا۔اردن کا گول موسی ال تماری نے سکور کیا، ارجنٹینا نے گروپ کے تینوں میچز جیت کر 9پوائنٹس حاصل کیے ۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ کے کے میچ میں کانگو نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی میچ میں پہلے ازبکستان نیشومورودوف کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں کانگو کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا جس نے حریف پر تین گول داغ دئیے ۔اسی گروپ کے ایک اور میچ میں پرتگال اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، دنیائے فٹ بال کے سٹار کھلاڑی رونالڈو میچ میں بجھے بجھے دکھائی دئیے اور کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کیلئے گول نہ کرسکے ۔ انگلینڈ نے پاناما کو 0-2 سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرتے ہوئے ناک آؤ ٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ دریں اثنا فٹبال ورلڈکپ میں الجزائر اور آسٹریا کی ٹیمیں راؤ نڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کرگئیں جب کہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔اس کے علاوہ ناک آؤ ٹ راؤنڈ میں الجزائر کا مقابلہ سوئٹرزلینڈ سے ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں