ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے پر سکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے پر  سکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے کی شرمندگی نے سکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ سٹیو کلارک کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا۔

 انہوں نے سات برس تک سکاٹش ٹیم کی کوچنگ کی۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم گروپ سی میں شامل تھی، اس میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں اُس نے ہیٹی کو ایک صفر سے ہرا کر اچھا آغاز کیا تھا تاہم اپنے گروپ کی بقیہ دو ٹیموں مراکش سے اُسے ایک صفر اور پھر برازیل سے تین صفر سے شکست ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں