آئرلینڈ کاٹی ٹونٹی چیمپئن بھارت کو سیریز میں وائٹ واش
آئرلینڈ کاٹی ٹونٹی چیمپئن بھارت کو سیریز میں وائٹ واش 154 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 153 رنز بناسکی
سٹورمونٹ(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں عالمی چیمپئن بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا، یہ بھارت کی 2023 کے بعد پہلی ٹی ٹونٹی سیریز شکست ہے ۔آئرلینڈکے 154 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 153 رنز بناسکی اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز آئرلینڈ نے 0۔2 سے اپنے نام کرلی۔آئرلینڈ نے سٹورمونٹ میں واقع سول سروس کرکٹ کلب میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 154 رنز بنائے ۔ ہیری ٹیکٹر نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔بھارت کے پرنس یادو نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بناسکی۔ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے دونوں اوپنرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ، جے موونڈرا اور میٹ ہالارڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔