شدید گرمی میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے
لاہور(نیت نیوز)شدید گرمی میں لاکھوں موبائل فونز کارکردگی میں سستی، بیٹری کی خرابی اور اچانک بند ہونے جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فون بہت زیادہ گرم ہو تو اسے فوراً استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے ، تپتی ہوئی دھوپ میں چند منٹ کیلئے بھی گاڑی سے اتریں تو فون ساتھ لے کر جائیں۔گرم علاقوں میں ایئرپلین موڈ کا استعمال فون پر دباؤ کو خوامخواہ بڑھنے سے روکتا ہے ۔ اگر فون پہلے سے گرم ہو، تو پہلے اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اسی طرح گرمیوں میں وائرلیس چارجنگ سے بھی پرہیز کریں ۔ دھوپ، جی پی ایس اور موبائل ڈیٹا ایک ساتھ چلنے سے فون بہت جلد گرم ہو جاتا ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ فون کو ایئر کنڈیشنر کے قریب رکھا جائے ،اگر فون شدید گرم ہو جائے ، تو اسے ہرگز فوری فریج میں نہ رکھیں اس سے فون کے اندر نمی پیدا ہو سکتی ہے جو سرکٹ کو شارٹ کر دے گی۔