امریکا نے ورلڈ کپ جیتا تو فٹبال چاند پر بھیجا جائیگا:ناسا کا اعلان

 امریکا نے ورلڈ کپ جیتا تو فٹبال  چاند پر بھیجا جائیگا:ناسا کا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی خلائی ادارے ناسا کے سربراہ نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک امریکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اعلان کیا ہے۔۔

 کہ اگر امریکا عالمی کپ جیت لیتا ہے تو فٹبال کو چاند پر بھیجا جائے گا۔ ایک تقریب کے دوران ناسا کے سربراہ نے کہا کہ ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ایسا انوکھا اقدام کیا جائے گا جو تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ حکام کے مطابق اس سے قبل بھی ایک فٹبال بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیجا جا چکا ہے ۔ ناسا کا یہ منصوبہ آئندہ چاند مشن کے سامان کے ساتھ منسلک ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں