سائبر فراڈ ،جعلی شناخت کے خدشات، بھارت کی میٹا سے واٹس ایپ’’یوزر نیم‘‘فیچر متعارف نہ کرانیکی درخواست

سائبر فراڈ ،جعلی شناخت کے  خدشات، بھارت کی میٹا سے  واٹس ایپ’’یوزر نیم‘‘فیچر  متعارف نہ کرانیکی درخواست

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے سائبر فراڈ اور جعلی شناخت کے خدشات کے پیش نظر میٹا سے واٹس ایپ کا نیا "یوزر نیم" فیچر فی الحال متعارف نہ کرانے کی درخواست کر دی ہے ۔

 بھارتی وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس فیچر سے فشنگ، آن لائن دھوکا دہی، جعلی شناخت اور دیگر سائبر جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ میٹا کاکہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ، تاہم اسے ابھی بھارت میں لانچ نہیں کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق معروف شخصیات اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے یوزرنیم پہلے ہی محفوظ کر دئیے گئے ہیں تاکہ جعلسازی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں