ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کیلئے پہلا روبوٹک سکول قائم

 ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کیلئے پہلا روبوٹک سکول قائم

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک سکول قائم کر دیا ہے جہاں روبوٹس کو مختلف عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

مشرقی چین کے صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو میں قائم ہانگژو روبوٹ سکول میں روبوٹس کے لیے چار خصوصی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں جن میں تکنیکی تعلیم، نرسنگ، فنون اور کھیل شامل ہیں۔سکول انتظامیہ کے مطابق تمام کورسز کا مقصد روبوٹس کی مجموعی صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ جاری کردہ ویڈیوز میں سکول کے روبوٹس کو سکول ٹائیاں پہنے ٹیبل ٹینس کھیلتے ، پیانو کی مشق کرتے اور باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔نوبل لفٹ گروپ کے ایگزیکٹو صدر شو سونگوئی نے کہا کہ امید ہے سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ روبوٹس مختلف نوعیت کی ملازمتوں کی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں