سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی پر ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج

سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی  دھمکی پر ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج

نیویارک/تہران(این این آئی)ایران نے اپنے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو قتل کرنے سے متعلق اسرائیلی دھمکیوں پر اقوام متحدہ میں باضابطہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا ہے ، جس میں اسرائیل کی جانب سے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔خط میں ایران نے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی ایک منظم اور دانستہ ریاستی پالیسی کا حصہ ہے ، جس کا مقصد ایرانی حکومتی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانا ہے ۔ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کونسل اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے ، جس کے باعث اسرائیل کو استثنا حاصل ہو گیا ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید جارحانہ اقدامات کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں