غزہ تباہی پس منظر میں، ایران امریکا تنازع پرعالمی توجہ مرکوز
غزہ سٹی(اے ایف پی)غزہ کی جنگ خطے میں جاری تنازعات کا آغاز بنی ہے ، اب یہ جنگ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے سائے میں پس منظر میں چلی گئی ہے۔
غزہ کے ایک بے گھر کیمپ میں مقیم 53 سالہ احمد جمالی نے کہا کہ عالمی توجہ ایران اور امریکا کے تنازع کی طرف منتقل ہونے کے بعد فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے ، جبکہ اسرائیل اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ رفتہ رفتہ علاقائی اور پھر عالمی سطح کے تنازع میں تبدیل ہو گئی، تاہم اب تازہ پیش رفت میں غزہ سے متعلق امور کو امن مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں ترجیحات تبدیل ہو رہی ہیں اور غزہ کا مسئلہ عالمی سفارتی ایجنڈے میں کمزور پڑ رہا ہے، جبکہ انسانی بحران بدستور شدید ہے۔