بھارت نے حافظ سعید پر پہلگام حملے میں فرد جرم عائد کر دی

بھارت نے حافظ سعید پر پہلگام  حملے میں فرد جرم عائد کر دی

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت نے پاکستان میں 2020 سے قید کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے مہلک حملے کے سلسلے میں باضابطہ فرد جرم عائد کر دی ۔

 بھارتی حکام کے مطابق حافظ سعید پر حملے میں ملوث ہونے ، سازش اور معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ حملہ اپریل 2025 میں ہوا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جن میں زیادہ تر ہندو سیاح شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں